کوئی پارٹی پسندیدہ نہیں، پاکستان میں جمہوری اقدار، قانون کا احترام چاہتے : امریکہ
واشنگٹن (این این آئی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے۔ پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔ آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔ انٹرنیٹ رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے، انٹرنیٹ لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔