عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہوگی‘ جواز بنا تو عمران کو ضرور گرفتار کریں گے: رانا ثنائ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 17 مئی تک عمران کی گرفتاری سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی‘ لیکن اگر جواز بنا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ کل سپریم کورٹ میں جو ہوا‘ اس کی مثال نہیں ملتی۔ ملک میں جو کچھ ہوا‘ عمران خان کی ایما پر ہوا۔ کل سہولت کاری نہ ہوتی تو دو تین دن میں صورتحال کنٹرول کر لیتے۔ دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوںکے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔ حکومت کی طرف سے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں کو بھی رد کیا اور کہا کہ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔