• news

عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی سکیورٹی سخت ، فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی 


 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوسخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا یاگیا، فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سخت سکیورٹی میں سابق وزیر اعظم کو ہائی کورٹ پہنچایا تاہم اس موقع پر عمران خان کی سر پر کوئی حفاظتی بالٹی نہیں تھی اور نہ ہی کوئی حفاظتی شیٹ تھی ۔گزشتہ سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم عمران خان وہیل چیئر پر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بھی خود چل کر کمرہ عدالت پہنچے اور ہائی کورٹ میں بھی عمران خان خودچل کرکمرہ عدالت پہنچے ۔

ای پیپر-دی نیشن