• news

”سب پانی دا بلبلہ“ اداکار، گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ انتقال کر گئے 

لاہور (نیٹ نیوز) ’پانی دا بلبلہ‘ گانے سے شہرت پانے والے نامور اداکار و گلوکار یعقوب عاطف 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یعقوب عاطف بلبلہ فالج کا شکار تھے اور گزشتہ 2 ماہ سے ان کا علاج چل رہا تھا۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد گڑھی شاہو کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ یقعوب عاطف نے پانی دا بلبلہ گاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔یعقوب عاطف لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیدا ہوئے، 70 کی دہائی میں پہلی مرتبہ پانی کا بلبلہ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، یعقوب عاطف نے اپنے آخری ایام کافی مشکل میں گزارے۔
بلبلہ

ای پیپر-دی نیشن