عمران کی گرفتاری پرعالمی درعمل نوٹ کیا ، معاملات نمٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات کو آئین اور قانون کے مطابق نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ریمارکس پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری اور اس کے تناظر میں ہوئے تشدد کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بیرونی ممالک اور پاکستان میں موجود سفارتخانوں کے بیانات کے جواب میں سامنے آئے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر آنے والے بیانات کو نوٹ کیا ہے اور ہم ان سب کو یاد دلاتے ہیں کہ پاکستان اپنے قوانین اور آئین کے مطابق تمام ملکی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔