• news

کورکمانڈر ہاو¿س سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے : محسن نقوی 

لاہور (نیوزرپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس ہوا۔ محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ہر حملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیا گیا۔ کور کمانڈر ہاو¿س سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے اور شرپسندوں و حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے امن و امان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن