پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس آج طلب احتجاج میں شرکت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
لاہور (نامہ نگار) ملک میں جاری آئینی و سیاسی بحران کے تناظر اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے پس منظر میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے پارٹی تنظیم کے چاروں ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز کا ہنگامی اجلاس آج 13مئی، بروز ہفتہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں سوموار کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔