• news

ثالثی کوششیں تیز‘ چینی نمائندہ 15 مئی کو روس‘ یوکرائن کا دورہ کرے گا

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین نے روس یوکرائن جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کر دیں۔ خصوصی نمائندہ یوکرائن اور ر وس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ چین کے یوریشیائی امور کے سفیر لی ہوئی 15 مئی سے یوکرائن‘ پولینڈ‘ فرانس‘ جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے۔ لی ہوئی روس کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد یوکرائنی بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کرنا ہے اور چینی نمائندے کا یہ دورہ چین کے امن کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن