• news

لبرٹی چوک سے عمران کی رہائی کا جشن مناتے متعدد کارکن گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے گلبرگ لبرٹی چوک میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا جشن منانے والے متعدد کارکنوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سنٹرل پنجاب حماد اظہر نے عمران خان کی رہائی پر یوم تشکر منانے کے لیے کارکنوں کو لبرٹی چوک پر اکٹھے ہونے کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی  کے کارکن  لبرٹی چوک پہنچے تو وہاں پہلے ہی سے موجود پولیس اہلکاروں نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیاہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ڈیفنس لالک جان چوک میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن