• news

تحریک انصاف احتجاج کی وجہ سے قومی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے پیدا غیر یقینی صورتحال کے باعث قومی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا،اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 ،لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جانے والی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں،اسلام آباد ، ،لاہور اور کراچی ، سمیت بڑے ائیر پورٹس کیلئے مختلف ائیرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ  ہوئیں، دوسری جانب راولپنڈی میٹروبس سروس کے کئی سٹیشن کو جزوی اور سیکستھ روڈ سٹیشن کو مکمل طور پر نذر آتش کر دیا گیاتھا، ذرائع کے مطابق میٹروبس سروس کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،  چوتھے روز بھی جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال نہ ہو سکی میٹرو بس سروس کی بندش  سے شہریوں بالخصوص طلبا و طالبات اور ملازمیت پیشہ خواتین شدید سفری مشکلات سے دوچار ہو گئیں مری روڈ پر لوکل ٹرانسپورٹ کے روٹ ختم ہو جانے کے باعث شہریوں کے لئے جڑواں شہروں کے درمیان آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی جبکہ انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے رجسٹرڈ رائیڈر سروس کا حصول بھی ناممکن ہو گیا جس سے شہرمیںغیر قانونی رائڈرز و بائیکیا سروس اور بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل ورکشہ کی بھرمارسے شہری عاجز آگئے، شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹروبس سروس فوری بحال کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن