پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے
لاہور (این این آئی+ لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں آج ہفتہ 13 مئی سے تمام سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن احمد داولہ نے کہا کہ پنجاب میں جمعہ کو سکول کی چھٹی کا آخری دن تھا۔ پنجاب بھر میں سرکاری سکولز آج بروز ہفتہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ سکول اپنے سابقہ اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ بچوں کا مزید تعلیمی نقصان نہیں ہونا چاہئے۔ دریں اثناء آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز ریگولر شیڈول کے مطابق تدریس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔