عدم استحکام ، افراتفری ملک دشمن چاہتے ہیں : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، درجنوںدینی کتابوں کے مصنف ، جامع مسجد محمد ی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے ملکی حالات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور افراتفری صرف ملک دشمن قوتیں چاہتی ہیں اور ہمارے نا اہل اور ناکام سیاستدان ان کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں اور پوری قوم مہنگائی کے ہاتھوں مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ ملک کی بقاءاور سلامتی کیلئے کچھ مدت کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے اور حالات کی سنگینی کا ادراک کرنے سے ملکی استحکام ہوگا۔ نئی نسل میں اپنے سکیورٹی اداروں کے خلاف نفر ت کے بیج بونے سے مستقبل میں بہت زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ جس کا ازالہ ناممکن ہوگا۔ ہر باشعور شہری کو سوچنا ہوگا کہ چند نوآموز سیاستدان ملک کو کس دلدل میں دھکیل رہے ہیں ہمارے اندرونی حالات کے باعث دشمن بغلیں بجا رہے ہیں۔ ہمارے سیاسی حالات دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔