پی آر ایم ایس سی 4مہینے پہلے انجینئرنگ ورک شروع کریگی: سیکرٹری بلدیات
لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی مقررہ ڈیڈ لائن سے 4مہینے پہلے انجینئرنگ ورک شروع کرنے جا رہی ہے۔ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 200 گاو¿ں کے کانٹریکٹس ایوارڈ کرنے جا رہے ہیں جس کیلئے 140گاو¿ں کے پی سی ونز منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 60گاوں کے پی سی ونز بھی آئندہ ہفتوں میں منظوری کیلئے پی ڈی ڈبلیو میں پیش کر دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کمپنی کے سکیل 1سے 12تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پی سی ون ریوائز کیا جائے گااور1سے 12تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کیس پہلے پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ ڈیزائن اور امپیکٹ ایولوایشن کیلئے ٹی او آرز اور تخمینہ لاگت کی بھی منظوری بھی دی گئی۔ کمشنر ساہیوال ،کمشنر فیصل آباد ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی آر ایم ایس سی ، کمپنی سیکرٹری اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان کی شرکت کی۔ مزید برآں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سی ای او پنجاب میونسپل سروسز کمپنی نے پراجیکٹ کی پراگریس بارے بھی بریفنگ دی۔