• news

برطانیہ کی سڑکوں پر اب  ڈرائیور کے بغیر بسیں چلیں گی


لندن (این این آئی)برطانیہ میں پہلی بار اگلے ہفتے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈرائیور بس کے اندر ہی موجود ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بسیں 22.5 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی اور ہفتے میں 10 ہزار مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچائے گیں۔بس کے آپریٹر کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی پہلی خود کار بس سروس ہے۔اسٹیج کوچ بس سروس کے پالیسی ڈائریکٹر پیٹر اسٹیونز نے کہا کہ اس بس پر خودمختار ٹیکنالوجی کا پہلے بھی تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن پہلی بار رجسٹرڈ لوکل بس سروس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ بس 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی، برطانیہ کے قانون کے مطابق بس میں ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے حفاظتی ڈرائیور موجود ہوگا۔جب بس خود مختار موڈ میں ہوگی تو ڈرائیور کسی کنٹرول کو ہاتھ نہیں لگائے گا جبکہ کنڈکٹر مسافروں سے ٹکٹ وصول کرے گا۔حادثات سے بچنے کے لیے آن بورڈ سسٹم کی مدد سے سڑکوں پر چلنے والی دیگر گاڑیوں نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی جبکہ بس میں نصب آپٹیکل کیمرے راہگیروں کی جانچ کریں گے۔
برطانیہ/ بسیں

ای پیپر-دی نیشن