اسلام آباد میں نئے سستے بازار قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے پی پی)سی ڈے اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد میں شہریوں کو سستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی کےلئے نئے سستے بازاروں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کےتحت 3ہزارنئے سٹالز مختلف سیکٹرز میں لگائے جائیں گے جس سے اسلام آباد کے شہریوں کو غیرمراعات یافتہ طبقہ کو کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ان سٹالزکی الاٹمنٹ قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ یہ سٹالز خوبصورت ڈیزائن اورجدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے جہاں معذوروں، خواتین اوربچوں کی نقل وحرکت کا خصوصی انتظام ہوگا، ان بازاروں کا انتخاب عوام کی رسائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
سستے بازار