گجرات‘ گوجرانوالہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن‘ 25 ہزار 700 تھیلے گندم ضبط
گجرات‘ گوجرانوالہ ‘حافظ آباد(نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ترسیل و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے سخت کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ گزشتہ روز آڑھتیوں، پرائیویٹ گوداموں، ذخیرہ اندوزوں سے 3000 سے زائد گندم کے تھیلے ضبط کرلیے گئے۔ یہ تھیلے سرائے عالمگیر اور کھاریاں کے مختلف دیہات میں ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کردی گئی ہے۔ تحصیل کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیرکلیار اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موضع چمن میں پرائیویٹ گودام سے 780 گندم کے تھیلے، موضع چک محمود سے 200، موضع کھوجہ سے 600 گندم کے تھیلے ضبط کئے گئے۔ اسی طرح تحصیل سرائے عالمگیر میں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کارروائی کرتے ہوئے جہلم چیک پوسٹ پر 400 تھیلے ضبط کرلئے۔ گندم کو غیر قانونی طور پر دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا تھا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری رکھتے ہوئے وزیر آباد اور گوجرانوالہ ضلع کے مختلف علاقوں سے 22 ہزار 700 بوریاں برآمد کر لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد سلیم اے ایس آئی نے ریونیو سٹاف، محکمہ خوراک کے اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے الغنی رائس ملز علی پور چٹھہ سے 8000 بوری گندم برآمد کر لی، احمد نگر چٹھہ روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ گودام سے 10000 بوری گندم برآمد کر لی۔ کوٹ جعفر میں سید پور گا¶ں سے 700 تھیلے برآمد ہوئے۔ ضبط شدہ گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئی ہے۔
گندم ضبط