مصر نے فلم ملکہ قلوپطرہ پر پابندی لگا دی
قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر نے فرعونی حکمران پر فلمائی جانے والی متنازع نیٹ فلیکس سیریز ’کوئین قلوپطرہ‘ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کر لیا۔ یہ سیریز مصر کا سرکاری ٹی وی چینل تیار کر رہا ہے جس میں مصری حکمران کے بارے میں ایک اصل حقائق پر مبنی اعلیٰ معیار کا مواد دکھایا جائے گا۔ سیریز میں اصل حقائق کو دکھانے کے لیے تاریخ، آثار قدیمہ اور بشریات کے ماہرین کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ ملکہ قلوپطرہ پر بننے والی نیٹ فلیکس سیریز میں ملکہ کی رنگت سیاہ دکھائی گئی ہے جس کا حقیقت سے تعلق نہیں۔ ایک مصری وکیل نے نیٹ فلیکس پر ملکہ کو سیاہ رنگت کا دکھانے پر مقدمہ دائر کر دیا تھا۔
فلم پابندی