اٹلی کے شہرمیلان کے مرکز میں دھماکا،ایک شخص زخمی
روم(این این آئی)اٹلی کے شمالی شہر میلان (میلانو)کے وسط میں دھماکے کے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ میلان میں دھماکا آکسیجن گیس کے کنستر لے جانے والی ایک وین میں ہوا ہے۔فائربریگیڈ کاکہنا تھاکہ اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔آگ بجھانے والے عملہ نے وہاں گاڑیوں میں لگی آگ کوبجھا دیا ہے لیکن قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں سے دھواں نکلتے دیکھا گیا ہے۔
اٹلی/ زخمی