پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد نرسنگ کے شعبہ کی اہمیت اجاگر کرنے اور نرسوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے،اس دن کو منانے کا آغاز1953 میں ہوا تھا،اس سال نرسوں کے عالمی دن کا موضوع ہماری نرسیں ہمارا مستقبل ہے۔لوگوں کی اکثریت شعبہ صحت میں سب سے اہم کردار صرف ڈاکٹرز کا ہی سمجھتی ہے، درحقیقت ڈاکٹرز کے علاوہ نرسیں، وارڈ بوائز اور دیگر عملہ کی بھی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے جتنی ڈاکٹرز کی اہمیت ہے، مریضوں کی حفاظت، دیکھ بھال اور تیمارداری میں ایک نرس اہم کردار کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شعبہ صحت میں نرسنگ کوریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں اور سماجی اداروں کی جانب سے اس دن کی مناسب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور اس دن کی مناسبت سے نرسنگ سے منسلک افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ساتھ ہی اس شعبے سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔
عالمی دن