• news

لاڈلے صرف اس ملک کے عوام ہیں ایک گھمنڈی شخص نہیں،شازیہ مری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ قوم نے دیکھ لیا کہ انصاف کی دیوی کے دل کی تڑپ قوم نے انصاف کی دیوی کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے۔ شازیہ مری نے سوال کیا کہ کبھی ملزم کو دیکھ کر جج کو خوشی ہونی چاہئے؟ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سندھ کے عوام کے 60ارب روپے ڈکارنے والے کا ریڈ کارپٹ استقبال ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ چور اس لئے معتبر ہے کہ انہوں نے سندھ کے عوام کے 60ارب روپے چوری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عجیب حکمنامہ ہے کہ پیر کی صبح تک لاڈلہ پلس قتل بھی کرے تو گرفتاری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں لاڈلے صرف اس ملک کے عوام ہیں ایک گھمنڈی شخص نہیں۔ شازیہ مری نے سوال کیا کہ کیا ملک میں احتساب کے نام پر توڑ پھوڑ، ایمبولنس کو آگ لگانا اور حساس تنصیبات پر حملے قانون میں جائز ہیں؟ شازیہ مری نے کہا کہ چیف جسٹس کا ملزم کو گڈ لک کہنا انصاف کا جنازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم انصاف اور ریلیف میں فرق جاننا چاہتی ہے۔ دو دنوں میں ثابت ہوگیا کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اب کچے کے ڈاکو بھی ایسا ہی ریلیف مانگ سکتے ہیں جو 60ارب روپے کے ڈاکو کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کا دوہرا معیار نہیں چل سکتا۔
شازیہ مری

ای پیپر-دی نیشن