• news

پولیس ملازمین کی ہاﺅسنگ سکیم کا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم 


لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے ملازمین کےلئے خوشخبری، ان کی رہائش کیلئے نئی ہاو¿سنگ سکیم کا ڈیزائن تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ایگزیکٹیو بورڈ میں پولیس ملازمین کےلئے ہاو¿سنگ سکیم کی تیاری کے فیصلے کے بعد اس کا ڈیزائن تیار کرنے کےلئے مراسلہ جاری کر دیاہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی رہائشی کالونیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔پولیس ملازمین متعدد بار افسران کو نئی رہائشی کالونیاں بنانے کیلئے درخواستیں دے چکے ہیں، مگر افسران کی جانب سے لیت ولعل اور سست روی سے کام لیا جاتا رہاہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ٹاسک دیا گیا ہے اور انہیں پولیس افسران کی رہائش کیلئے ہاو¿سنگ سکیم کا ڈیزائن تیار کرکے آئندہ پولیس ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن