• news

مساجد،امام بارگاہوں، مزاروں، مارکیٹوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ 


لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کو شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اورعوام کے جان و مال کی حفاظت کےلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے گئے۔ مساجد،امام بارگاہوں، مزاروں، مارکیٹوں اوردیگر اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔سی سی پی او لاہور کے حکم پرشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت حساس مقامات کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے مسلسل متحرک رہے۔ اہم شاہراہوں، مارکیٹوں، مالیاتی اداروں،پبلک مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر ناکے لگانے کےساتھ ساتھ ایس پیز اور سپروائزری افسران ناکوں پر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کریں اور چیکنگ کے دوران شہریوں بلخصوص عورتوں، بچوں اور بزرگ افراد کےساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ناکہ بندی کا مقصد سکیورٹی کومزید موثر بنانا اور جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج ناکوں پر موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ پولیس افسران اور اہلکار دوران چیکنگ شر پسند و مشکوک افراد،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ پر کڑی نظر رکھیں۔ ناکوں پر تعینات اہلکار الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں اوردونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھی جائے۔بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی چیکنگ عمل میں لائی جائے۔ پولیس سڑکوں، چوکوں اور شاہراو¿ں پر ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنائے۔ کرایہ کے گھروں و کرایہ داروں،ہوٹلز، گیسٹ ہاو¿سز، دکانوں اور گوداموں کی چیکنگ عمل میں لائی جائے۔ بس ٹرمینلز، گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں، ریلوے سٹیشن اورغیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز عمل میں لائے جائیں۔ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا ئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن