• news

ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے: اشفاق گجر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر حافظ محمد اشفاق گجر نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور لاءاینڈ فورس ایجنسیز کا کردار لائق تحسین ہے‘ پوری قوم پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے‘ ہم حالیہ دہشت گردی کی لہر پر منظم انداز میں قابو پانے پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اور یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج نے ملک میں قیام امن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان پر پوری قوم کو فخر اور ناز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن