سیدنا امیر حمزہؓ کی عظیم شخصیت اسلام سے وفا و محبت کی علامت ہے:اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سیداشہداءحضرت سیدنا امیر حمزہ کی عظیم شخصیت اسلام اور پیغمبر اسلام سے وفا و محبت کی علامت ہے،دین اسلام کی بقاءاور تحفظ ناموس رسالت کیلئے آپ کی قربانیوں کو تاقیامت فراموش نہیں کیا جاسکے گا،آپ کو دربار رسالت سے سیداشہدائ،شیر خدا اور شیر مصطفٰے کے القاب ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، پیرسید برہان حیدر شاہ نقوی،حافظ محمد رفیق قادری و دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امیر حمزہ نے ہر جنگ میں جس طرح جرات و بہادری سے کفار کا مقابلہ کیا وہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔