عمران خان اور انکی ٹیم ملکی سلامتی کیلئے کام کررہی ہے :غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق کوآرڈی نیٹر حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ عمران خان اور انکی ٹیم ملکی بقاء،سلامتی ، ترقی ، خوشحالی کیساتھ ساتھ پاک وطن کی خودمختاری کیلئے کام کررہی ہے عمران خان کو بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کرکے حکومت نے اپنی فسطائیت کا پول کھول دیا ہے مگر سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیناانصاف کے تقاضوںکو پورا کرنا اور فسطائیت کے مرتکب کے منہ پر طمانچہ ہے ۔عمران خان تحریک انصاف کا سر براہ ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔