عمران خان کی رہائی بہت بڑی خوشخبری ہے : شہزاد احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما شہزاد احمد ہنجراءنے کہا ہے کہ عمران خان کا عزم جواں اورارادے پختہ ہیں انہیں گرفتار کر کے جس جبر کا نشانہ بنایا گیاوہ تاریخ کا سیاہ باب ہے عمران خان کی رہائی بہت بڑی خوشخبری ہے جس پر پوری قوم خوشی و مسرت سے شادمان ہے ، حکمران قوم کے مجرم ہیں جو اپنے بوئے گئے کانٹے جلد کاٹنے پر مجبور ہوں گے، اپنے ایک بیان میں شہزاد احمد ہنجراءنے کہا کہ ریاست کی بقاءکیلئے حکمران اتحاد کی سیاست کاتابوت نابودکرناہوگا کیونکہ کوئی مافیا قابل معافی نہیںافسوس تخت اسلام آباد پربراجمان نیب زدگان ریاست کی بجائے اپنی سیاست بچار ہے ہیں۔