عمران خان کی رہائی انصاف کی فتح ہے: نوےد اختر
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا کہ عمران خان کی رہائی حق انصاف کی فتح ہے سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا کر نظام انصاف کو تقویت دی ہے آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے عمران خان جلد پارٹی جلسوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔