نواز شریف کوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئیں : عارف سندھےلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئیں جمہوری اقدارکی پاسداری سیاسی قائدین کی ذمہ داری ہے جن کی عملداری کا مظاہرہ ہمیشہ ن لیگی قیادت نے کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے لےکرکارکنوں تک کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالہ گیا جنہوں نے صبرتحمل اور برداشت سے اس سیاسی انتقام کامقابلہ کیا مگرپی ٹی آئی کی قیادت نے ادروں کودھمکیاں دیںاور توڑ پھوڑ جلاﺅ گھیراﺅ اور پر تشدد احتجاج کا راستہ اپنایا جو نہایت قابل شرم اورلاقانونیت کی انتہا ہیں۔