• news

میرٹ پر فیصلہ کرکے عوام کے دل جیت لیے:چوہدری منیر احمد


الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران کے صدر چوہدری منیر احمد‘ صدر زرعی ادوایات چوہدری الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سپریم کورٹ کے اندر سے گرفتاری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب تھا عدلیہ نے بروقت میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے رہائی کا حکم دےکر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں پولیس نے سیاسی ورکرز کے گھروں میں داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کےساتھ ہتک آمیز سلوک کیا گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک جہانگیراحمد ،حاجی اشرف ، اشفاق بھٹی ،عبیداللہ بھٹی ،حافظ زین احمد و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن