• news

رشوت میں ملوث ملازمین سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی :طارق جمیل 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی خاطر مرتب کئے گئے مربوط لائحہ عمل کے باعث شہریوں کی ٹریفک جام کے مسائل سے نجات ملی ہے روڈ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس ملازمین کی مانیٹرنگ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن سے رشوت ستانی و بھتہ خوری کی شکایات کا خاتمہ ہوا ہے کسی طرح کی بدعنوانی و رشوت ستانی میں ملوث پائے جانے والے ملازمین سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن