• news

پاکستان، بھارت‘امارات نے ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کی برج ٹیموں نے اس سال اگست میں مراکش میں کھیلی جانے والی ورلڈ برج چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔لاہور میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں سینئر اور مکسڈ کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے جس میں سینئر کیٹیگری کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو مات دی، مکسڈ کیٹیگری میں بھارت نے یواے ای کو ہرایا۔ بھارت اور یو اے ای نے اوپن اور ویمن کیٹیگریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اوپن کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں یو اے ای نے پاکستان جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا۔ویمن کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں یو اے ای نے پاکستان اور بھارت نے فلسطین کو مات دی ۔چاروں کیٹیگریز کی فائنلسٹ ٹیموں نے ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا جو اگست میں مراکش میں کھیلی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن