• news

ایسا لگتا ہے پاکستان میں ایماندار عدالتی نظام موجود ‘سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا عمران خان کی رہائی پر ردِعمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اینڈریو ٹیٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا حکم جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ایک اچھا اور ایماندار عدالتی نظام موجود ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن