• news

یاسمین راشد رہائی کے بعد  پھر گرفتار‘ طبیعت خراب‘ ہسپتال  میں ہی رکھا جائے گا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے تھانہ سرور روڈ توڑ پھوڑ کیس سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سروسز ہستپال سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یاسمین راشد لاہور پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھیں۔ تھانہ سرور روڈ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں یاسمین راشد نامزد ہیں۔ تینوں مقدمات میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ماڈل ٹا¶ن ڈویژن کی پولیس یاسمین راشد کو گرفتار کرنے ہسپتال پہنچی تھی‘ طبیعت ناسازی کے باعث یاسمین راشد کو ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن