• news

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل طلب کرلیا


اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل بروز پیر 15 مئی کوطلب کرلیاہے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی تعیناتی کی جائے گی۔15 مئی کو طلب کیے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس شرعی عدالت کے لیے جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان کے نام پر غور ہوگا۔چیف جسٹس نور مسکانزئی کی 14 مئی 2022 کو ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کاعہدہ گزشتہ ایک سال سے خالی ہے جبکہ وفاقی شرعی عدالت کے سینیئر جج جسٹس سید محمد انور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن