• news

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید 3200 روپے تولہ اضافہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2743 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 617 روپے ہو گیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاﺅ 5 ڈالرز اضافے سے 2010 ڈالرز فی اونس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن