• news

ساہیوال میں سول سوسائٹی کی پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلی

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)سول سوسائٹی کے افراد نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی جس کی قیادت سماجی راہنما شیخ اعجاز احمد نے کی ۔ ریلی بلدیہ سے شروع ہو کر ٹینکی چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ٗشہداء کے ساتھ خراج عقیدت ٗپاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اور مضبوط دفاع کیلئے ہم پوری قوم پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کوئی پی ٹی آئی ٗن لیگ ٗپیپلزپارٹی یا مذہبی جماعتوں میں ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر پاکستان کی سا  لمیت اور پاکستان کے حساس اداروں پر حملے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن