بنگلادیش ‘دو دہائیوں میں دیکھے طاقتور طوفان کی پیشگوئی‘ لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کا حکم
ڈھاکا(نیٹ نیوز) بنگلا دیشی حکام نے خطرناک طوفان کو مدنظر رکھتے ہوئے ساحلی خطوں سے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیدیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں خطرناک طوفان اور اس سے ہونے والی ممکنہ تباہی کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ موچا نامی طوفان بنگلہ دیش میں تقریباً دو دہائیوں میں دیکھے گئے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک ہے جس کی پیشگوئی اتوار کو بنگلہ دیش ‘میانمار سرحد کے قریب کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس سے دنیا کے سب سے بڑے روہنگیا پناہ گزین کیمپ کو زیادہ خطرہ ہے۔