گجرات: پولیس کا پی ٹی آئی کے مردہ کارکن کے خلاف مظاہرہ کا مقدمہ
گجرات (نامہ نگار) گجرات پولیس کی پھرتیاں، پی ٹی آئی کے مردہ کارکن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا مقدمہ درج کر ڈالا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے اے ایس آئی گلزار احمد کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے 45سالہ مدثر ڈار سمیت 39نامزد 50نامعلوم افراد کے خلاف 9مئی کو جی ٹی ایس چوک میں عمران خان کی گرفتار ی پر احتجاجی مظاہرہ کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے، شہریوں کو اشتعال دلانے، سائونڈ سسٹم کے استعمال سمیت متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے اسے نامزد کر دیا گیا۔ حالانکہ مدثر ڈار مرحوم کے تھانہ لاری اڈا کے علاقہ میں قائم گائوں کالرہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مدثر ڈار ولد منیر ڈار 23مارچ یکم رمضان المبارک کو وفات پا گیا تھا جو دو بچوں کا باپ تھا اور پی ٹی آئی ورکر تھا مگر پولیس نے اسکی وفات کے بعد اسے نامزد کر دیا۔