برائلر گوشت کی قیمت15روپے اضافے سے617،انڈے بھی مزید مہنگے
لاہور( کامرس رپورٹر )شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت15روپے اضافے سے617روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے288روپے فی درجن ہو گئی۔