پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کی ہمدری درکار نہیں‘ خواجہ آصف حملے کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث ہیں۔ ان کے احکامات پر ہی پولیس نے میرے گھر اور سیکرٹریٹ پر دھاوا بولا۔ خواتین سے بدسلوکی پر ردعمل کے بعد ندامت کا ڈرامہ کیا۔