• news

پاکستانیوں کے دل اہل فلسطین کےساتھ دھڑکتے ہیں:راغب نعیمی

 لاہور( خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اہل فلسطین کےساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کےخلاف پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو، کشمیر میں ہندو اور فلسطین میں یہودی نہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بڑھ رہا ہے اور اسرائیل عالمی قوانین اور قرارداد کو تسلیم نہیں کر رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ھیئتہ علمائ فلسطین کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفد میںصدر ہیئة علمائ فلسطین ڈاکٹرنواف التکروری، سیکرٹری جنرل ھیئة علمائ فلسطین ابراہیم مہنا، عبدالمالک ہاشمی رہنما جماعت اسلامی، مختار احمد سواتی صدر جمعیت اتحاد العلمائ لاہور نوید احمد زبیر نائب صدر جمعیت اتحاد العلمائ لاہور شامل تھے۔ فلسطین علمائ کے وفد کا استقبال علامہ راغب حسین نعیمی کیا۔ وفد نے مفتی محمد حسین نعیمی علیہ الرحمہ، ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں مختلف تعلیمی شعبہ جات اور لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ فلسطین کے علمائ کے وفد نے ادارے تعلیمی و فلاحی خدمات القدس کے حوا لے جامعہ نعیمیہ کے موقف پر کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن