• news

عمران خان کی طرح آصف علی زرداری کے 14 سالوں کو واپس کیا جائے:نرگس فیض ملک 

لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ لاڈلے کی طرح آصف علی زرداری کے ناحق 14 سالہ قید کے حکم کو بھی ریورس کیا جائے اور اس وقت کے ججوں سے بھی اس حوالے سے جواب طلب کیا جائے۔ میرے قائد آصف علی زرداری کے 14 سالوں کو واپس کیا جائے۔ ایک ایسا لاڈلہ جس نے پاکستان کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ پاکستان کے اداروں پر حملے کیے۔ اس کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اس سے اس طرح سے بات کرنا قابل ستائش نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن