• news

 گورنمنٹ کالج ساہیوال میں ایلومنائی کے آفس کا باقاعدہ افتتاح

ساہیوال ( نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں ملک کے نامور اولڈ سٹوڈنٹس مجیب الرحمن شامی، ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو پرنسپل جی سی ساہیوال، عاطف محمود صدر جی سی ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن، سعید آسی انچارج ایڈیٹوریل روزنامہ نوائے وقت و سینئر نائب صدر ایلومنائی ایسوسی ایشن، عارف چودھری نائب صد ، ڈاکٹر افتخار شفیع سرپرست ، نذرالمسعود سیکرٹری ، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم ، پروفیسر قمرالزمان اور دوسرے عہدے داروں نے گورنمنٹ کالج ساہیوال میں ایلومنائی کے آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور پرنسپل ڈاکٹر ممتاز کی میزبانی میں کالج ہوسٹل کے جناح ہال میں ظہرانہ میں شرکت کی۔ کالج کے سابق طلبہ نے اپنی طالب علمی کے دور کی کالج سے وابستہ یادیں شیئر کیں اور محفل قہقہہ زار بنی رہی۔ سابق طلبہ نے اندرون اور بیرون ملک سے مصروفیات ترک کر کے شرکت کی اور پچاس ساٹھ سالہ پرانے زمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے گھنٹوں اکٹھے وقت گزارا۔ سعید آسی نے بتایا کہ ڈاکٹر نذیر بھلی ان کے دور طالبعلمی میں اس کالج کے وائس پرنسپل تھے ، وہ کہتے ہیں کہ انہیں پڑھنے لکھنے کا شوق تھا تو ا±س زمانے میں تمام ا±ستاد شاعروں اور افسانہ نگاروں کی کالج لائبریری میں موجود تمام کتابیں پڑھ ڈالیں ، کالج مشاعرے میں نذیر بھلی کے چیلنج کرنے پر فی البدیہہ پنجابی قطعہ لکھا جس کے بعد اردو کے ساتھ پنجابی شاعری کی بھی تحریک پیدا ہو گئی۔ وہ بتاتے ہیں کہ ٹی وی کے اوائل کمپیئر دلدار پرویز بھٹی بھی ا±ن کے استاد تھے جن کے سحر انگیز انگلش لیکچرز کا اثر آج بھی اپنا وجود رکھتا ہے ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ وہ کالج کے ہوسٹل میں بھی رہائش پذیر رہے ہیں ۔ تب بھی وہ طلبا تنظیم کی سربراہی کرتے تھے۔ فاطمہ جناح اور ایوب خان کے الیکشن کی ملک میں گہما گہمی تھی تعلیمی اداروں ، ٹھڑوں ، چوپالوں اور گلی کوچوں میں الیکشنوں کے تذکرے رہتے تھے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے آدھ صدی پرانے یہ سارے طالب علم اپنی مادر علمی کی ایک ایک در و دیوار کو دیکھتے اور ان سے وابستہ اپنے ایام طالب علمی کو خوب انجوائے کرتے رہے سب نے مل کر ادارہ کے جناح ہال کی ہوسٹل کنیٹین میں اکٹھے لنچ کیا۔ نماز ظہر ادا کی جبکہ کالج پرنسپل ممتاز وٹو نے اپنے سٹاف کو سر ٹیفکیٹ بھی دلوائے۔

ای پیپر-دی نیشن