بوسنیا کے پہاڑ پر 4 بہنوں نے مل کر جادوئی فلم والا گاﺅں تعمیر کر لیا
بوسنیا ہرزیگوویکنیا (نیٹ نیوز) بچپن میں لارڈ آف دی رنگز اور ہوبٹ فلموں سے متاثر ہوکر اپنی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے بوسنیا کی ایک سرسبز پہاڑی پر ایک گاﺅں نما قصبہ تعمیر کیا ہے۔ یہاں اجنبی دنیا کے پتھریلے گھر دیکھے جا سکتے ہیں جو طلسم کدے کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لارڈ آف دی رنگز کتابوں کو پڑھنے کے بعد یہاں رہنے والی چار بہنیں‘ میلیسوچ سسٹرز‘ اس کے سحر میں گرفتار ہو گئیں۔ انہوں نے جب فلموں میں اس کے جادونی مکانات دیکھے تو انہوں نے اس علاقے کو سیاحتی مقام بنانے کا ارادہ کیا۔