• news

امریکہ کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا۔ امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے 2 لاکھ 37 ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کا ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیا۔ امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے کہا ہے کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔ ہیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کے لیے سسٹم کو کھول دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن