عدلیہ ، تحریک انصاف فلم مزید نہیں چلے گی، حکومت بھی اپنا ٹریلر چلائے گی،شیری رحمان
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ بن چکا، فلم مزید نہیں چلے گی،اب حکومت بھی اپنا ٹریلر چلائے گی، عدل کا جھکاو¿ نظر آرہا ہے، کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے ،ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے ،اب کسی کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ملک کی ساکھ کو داو¿ پر لگایا گیا ہے،عمران خان خود کو ریاست اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے،جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشیری رحمان نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ عمران نیازی اور تحریک انتشار نے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ،نو مئی سے جو ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالا سمجھتے ہیں ،وہ کہہ رہا ہے میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں ،یہ بہت غلط میسج ہے اور یہ دشمن کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سے تین دن سے ملک میں پر تشدد احتجاج جاری رہا، ملک کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست کمزور نہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا اس دفعہ تو عدالت نے سہولت فراہم کی ،عدالت نے عمران نیازی کی سہولت کاری کی ہے ،ان کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک کا استحکام داو¿ پر لگا رہے ہیں ،عمران نیازی عدالت کے لاڈے بنے ہوئے ہیں ،ہمارے ساتھ عدالتوں کا رویہ یکسر تبدیل ہو تا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ فریال تالپور کو چاند رات کو بتربند گاڑی پر لے کر جایا گیا ،زرداری صاحب نے اپنی بیوی کی شہادت پر بھی ملک کی بات کی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہ نہیں تو ملک بھی نا بچے ،ہم تو ڈوبے صنم تم کو بھی ڈوبائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت صبر کیا، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چیف جسٹس کہتے ہیں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی انہوںنے کہاکہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،آئی ایم ایف بات نہیں مان رہا کیونکہ ملک میں استحکام نہیں ،استحکام کیسے آئے، حالات سب کے سامنے ہیں ،ان سے مذاکرات شروع کیے گئے انکا رویہ دیکھ لیں ان سے کیا بات کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ بن چکا ہے،عدلیہ میں سہولت کار بیٹھے ہیں،یہ تحریک انصاف نہیں انتشار بن چکی ہے ،حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دو تین جو فلم ملک میں چلی ہے یہ مزید نہیں چلے گی ،ملک میں پر تشدد واقعات کیے گئے، سیاسی ورکرز یہ نہیں کرتے ،سیاسی ورکرز جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، سب کو برابر رکھا جائے ،کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے۔