افغانستان میں رواں سال کا پہلا کیس‘ پولیو سے بچہ معذور
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں 4 سال کا بچہ پولیو سے معذور ہو گیا۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سال دنیا میں وائلڈ پولیو وائرس کے ایک سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں‘ تاہم اس سال پاکستان میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہو چکا ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق پشاور‘ ہنگو اور جنوبی وزیرستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیو کیس