• news

ایران نے جاسوسی کے الزام میں  قید 2فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

پیرس(این این آئی)جاسوسی کے الزام میں قید فرانس کے 2 شہریوں نے جیل سے رہا ہونے کے بعد ایران چھوڑ دیا۔ وزارتِ خارجہ نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں برنارڈ فیلان اور بینجمن بریری کی رہائی کو انسان دوست اقدام قرار دیا ہے۔
دونوں شہریوں کی رہائی کے حوالے سے فرانس کے صدر نے بھی تصدیق کردی ہے۔فرانس کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں شہریوں نے ملک واپسی کے لیے سفر شروع کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن