• news

سندھ:پی ٹی آئی رہنماﺅں و کارکنوں  کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کا فیصلہ


 کراچی (آئی این پی ) سرکاری و نجی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا وگھیرا وکے الزام میں سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنان کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جلاو گھیرا وکے الزام میں گرفتار افراد کے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے۔ کراچی میں جلاو گھیرا وکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو لاڑکانہ ، سکھر، جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن