• news

ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت  میں 10 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

 کراچی (آئی این پی)ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ملک میں 5.28 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ملک میں 7.30 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن